دلچسپ

شمالی آئرلینڈ میں 205فٹ بلند الاو تعمیر

بیلفاسٹ: شمالی آئرلینڈ کے ایک علاقے میں 205فٹ سے بلند الاو بنا کر ممکنہ طور پر نیا گینیز ریکارڈ قائم کر دیا۔
لارن نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی کریگی ہل بون فائر کمیٹی کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی ایل ایس ایس کی جانب سے اس الاو کی پیمائش 205 فٹ اور 6 انچز جبکہ ایک دوسری فرم کلیفورڈ اینڈ گریگ نے اس الاو کی پیمائش 205فٹ اور 0.269 انچ کی۔
دونوں میں سے کوئی بھی پیمائش ہو، 2019 میں آسٹریا میں بنائے گئے 198 اور 11 انچ بڑے الاو کا ریکارڈ توڑنے کے لیے کافی ہوگا۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ سرویئرز سے حاصل شدہ ڈیٹا کو آفیشل ریکارڈ کے لیے ادارے کو جمع کرایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button