وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کبھی بھی حامی نہیں رہے اور نہ رہیں گے۔
وزیراعلی سندھ کی آمد پر آئی جی پولیس غلام نبی میمن نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نمائش پر ماتمی جلوس کو لیڈ کیا۔
یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے جو میئر آتے تھے وہ اختیارات اور فنڈز کا رونا روتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب وہ میئر ہیں جو اس وقت آتے ہیں، جب انہیں شہرکی بہتری کے لیے صلاح مشورہ درکار ہوتے ہیں، جب کہ صرف فنڈز کے لیے نہیں بلکہ انتظامی امور میں بھی مدد کے لیے میئرکراچی ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔
وزیراعلی سندھ نے نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر قرار دیں۔ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پرپابندی لگانے کے حق میں نہیں ہوں، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے کبھی بھی حامی نہیں رہے اور نہ رہیں گے، لیکن سیاسی جماعت کو سیاسی بن کر دکھانا ہوگا، سیاسی جماعت اور اس کے بانی کو کچھ اقدامات کرنا ہوں گے جو وہ نہیں کر رہے۔