پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
پشاور: پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پر ممکنہ پابندی کیخلاف اور عمران خان کی رہائی کی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔
صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزیر قانون آفتاب عالم کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمرن خان کی رہائی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی رہائی سیمتعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ایک رپورٹ پیش کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کیساتھیوں کیکیسز قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے تناظرمیں بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سیمتعلق قرادادمنظور کرلی گئی۔
بعد ازاں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی سے متعلق قرار داد پیش کی، جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلینیواضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سیبڑی جماعت ہے اور پی ٹی آئی کو بہ لحاظ حجم مخصوص نشستیں دی جائیں۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود وفاقی کابینہ پی ٹی آئی پر پابندی کابیانیہ بنارہی ہے۔ پی ٹی آئی پرپابندی لگائی جاتی ہے،تو یہ آئین کے آرٹیکل 17کی خلاف ورزی ہوگی۔ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے،پابندی لگنیکی صورت میں عدالتی اورعوامی سطح پرفیصلیکیخلاف جائے گی۔
بعد ازاں صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف پرپابندی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔