آج کی تازہ ترین خبریںانٹرٹینمنٹ

سوناکشی سنہا کے ساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا، ظہیر اقبال کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔
ایک تازہ انٹرویو میں ظہیر اقبال نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی وہ سوناکشی کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاکر شادی کریں اور پھر واپس بھارت آجائیں۔
ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ صرف بھارتی قانون کی وجہ سے رک گئے کیوں کہ بھارت میں ایسی شادی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی ہے۔اس موقع پر سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ایک مختصر سی تقریب میں شادی کرنا چاہتی تھیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے پچھلے ماہ ہی اپنی دیرینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کی ہے اور دونوں کے مذہب بھی مختلف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button