آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانکراچی

گھوٹکی: ڈاکووں کے حملے میں 3پولیس اہلکار شہید

ضلع گھوٹکی کے علاقے گوٹھ میانی میں ڈاکووں کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید پولیس اہلکار رونتی تھانے پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے، شہید ہونے والے اہلکاروں میں عبد السمیع سموں، عبد الحنان، شفیق احمد گل شامل ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلی سندھ نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیا۔
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی تفصیلات فی الفور طلب کرلیں، انہوں نے ڈی آئی جی سکھر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی یا گھر جانے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خود اختیاری حفاظتی اقدامات پر خصوصی بریفنگ دی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ شہید پولیس کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ پولیس کلنگ میں ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، ڈاکوں کے خلاف آئی بی اوز کے تحت جاری آپریشن میں مذید تیزی اور سختی لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button