آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائم

190ملین پاونڈز کیس: بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈز کیس میں سابق خاتون اول کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کر دی گئی جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) 14 گواہان کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کر دیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ریفرنس کی سماعت کی، دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کی جانب سے وکلا ظہیر عباس چوہدری اور عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کی جانب سے پروسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جزوی جرح کی، بشری بی بی کی جانب سے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
نیب نے بقیہ 14 گواہان کو غیر ضروری قرار دے کر ترک کر دیا جس کے باعث وکلا صفائی کی جانب سے بقیہ گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر موثر ہو گئی۔
عدالت نے ریفرنس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی، وکلا صفائی کل بھی تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر اپنی جرح جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button