علاقائی

صحت سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے’ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات (ڈسٹرکٹ ا نچارج)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میٹرنٹی ہسپتال فوارہ چوک کا دورہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، وارڈز، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری بھی چیک کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال میں موجود تمام عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، مریضوں کو میٹرنٹی ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، تمام طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے، ہسپتال میں ادویات کو اسٹاک ضرورت کے مطابق رکھا جائے، ہسپتال میں مریضوں ہو صاف ستھرا خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تمام ٹیسٹوں کی سہولت ہسپتال کے اندر ہی مفت فراہم کی جائے، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہیں۔ ڈاکٹر و و عملہ مریضوں کے ساتھ شفقت اور نرمی کا برتاو کریں، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button