علاقائی

14اگست کے حوالے سے میاں طارق محمود کی رہائش گاہ پر اجلاس’ سابق ایم پی اے سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ثمن اعجاز کی ملاقات

لالہ موسیٰ ( ڈسٹرکٹ انچارج)14 اگست کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئیے سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کی رہائش گاہ پر خصوصی اجلاس،اجلاس کی صدارت میاں طارق محمود نے کی،تمام چیزوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 اگست کی پروقار تقریب میاں طارق محمود کی رہائش گاہ پر منعقد ہو گی،ڈنگہ شہر اور گردونوح کے معززین کو دعوت نامے جاری کئیے جائیں گے اور تقریب میں مدعو کیا جائے گا،اجلاس میں شہر بھر سے معززین کی شرکت۔


دریں اثنائ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر گجرات ثمن اعجاز کی سابق ایم پی اے میاں طارق محمود سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔۔۔انہوں نے میاں طارق محمود کو حکومت پنجاب کی طرف سے معزور افراد کی فلاح و بہبود کے لئیے تمام باہم معزور افراد کی رجسٹریشن بارے آگاہ کیا۔۔سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال گجرات کی ٹیم 14 اگست کو صبح 10 سے شام 5 بجے میاں طارق محمود کی رہائش گاہ پر ماہانہ وظائف کیلئیے معزور افراد کی رجسٹریشن کرے گی۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button