علاقائی
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد انتقال کر گئے
لاہور: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔
مرحوم سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس احمد کے بڑے بھائی تھے، وہ طویل علالت کے باعث بستر مرگ پر تھے اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا اور اپنا آخری ٹیسٹ 1973 میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔
انہوں نے پاکستان کے لیے 41 ٹیسٹ کھیلے اور پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی مدد سے 2,999 رنز بنائے۔
نماز جنازہ کا اعلان مرحوم کے بیٹے کی دبئی سے آمد کے بعد کیا جائے گا۔ پی سی بی نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔