آج کی تازہ ترین خبریںدنیا
روسی صدر پیوٹن کی صدر مملکت اور وزیراعظم کو یوم آزادی کی مبارکباد
اسلام آباد: روسی صدر پیوٹن نے یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔
پاکستان کے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار ہیں، دوطرفہ تعاون، انسداد دہشتگردی اور افغان تنازع کے حل کی کوششوں کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔
پیوٹن نے کہا کہ عوام کے مفاد اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ہمارے تعمیری تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
روسی صدر نے صدر مملکت آصف زرداری اور اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے پیغام میں کہا کہ میں آپ کی اچھی صحت اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، تمام پاکستانیوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں۔