آج کی تازہ ترین خبریںعلاقائی
شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس: حکومت سندھ کا 20اگست کو عام تعطیل کا اعلان
سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست بروز منگل کو عام تعطیل ہوگی۔واضح رہے کہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے تین روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات ہر سال 14 صفر سے ان کی آخری آرام گاہ والے شہر بھٹ شاہ میں منعقد کی جاتی ہیں۔
سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ملاکھڑو کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ شاہ لطیف ایوارڈ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔