گجرات پولیس کی کارروائی ‘لوڈر رکشہ ‘موٹر سائیکل ، 20ہزار روپے برآمد،ملزم گرفتار
لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) تھانہ صدر گجرات پولیس کا چوروں، ڈکیتوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور موٹر سائیکل کل مالیتی 1لاکھ، 20ہزار روپے برآمد،ملزم گرفتار جبکہ ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات مستنصر عطاء با جو ہ نے ضلع بھر میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے، اس سلسلہ میں DSP سرکل لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے ASIمحمد فیاض اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات کے علاقہ سے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم سے ایک عدد لوڈر رکشہ مالیتی 8لاکھ روپے اور ایک عدد موٹر سائیکل مالیتی 1لاکھ، 20ہزار روپے برآمد کر لیے، جبکہ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمدکر لیا، گرفتار ملزم کی شناخت غفار ولد ظفر ساکن گجرانوالہ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی زمہ داری ہے، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن جاری رہے گا۔