ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت
لالہ موسیٰ(ڈسٹرکٹ انچارج) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی 100فیصد سرویلنس یقینی بنائی جائے، سرکاری و نجی مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، بارش کے موسم میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، محکمہ صحت و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ ڈینگی سرویلنس احسن طریقے سے سرانجام دیں، بوگس سرگرمی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ڈینگی سرویلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، CEOہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، DHO ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز طاہر عزیز، DOسول ڈیفنس محمد اشفاق، چیف آفیسر لالہ موسی چوہدری تنویر عباس گجر، CO کھاریاں چوہدری خاور جاوید گجر و دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، افسران اپنے اپنے دفاتر، سرکاری عمارات کو صاف رکھیں، سرکاری گھروں، عمارات کی خصوصی سرویلنس کی جائے، ہاوس کیپنگ پر خصوصی توجہ دی جائے، تمام ادارے اپنی اپنی ذمہ داری کے مطابق ڈینگی سرویلنس سرانجام دیں، اینڈروئیڈ یورز روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے حوالے سے سرگرمیاں اپ لوڈ کریں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جنرل پریکٹیشنر سمیت سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ اسپاٹ کی سخت نگرانی کریں، ڈینگی ہاٹ اسپاٹس، قبرستان، شادی ہالز، زیر تعمیر عمارات، کباڑ خانوں، نرسریوں کی سخت نگرانی کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری افسران اپنے دفاتر، رہائش گاہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا.