آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کیے جائیں، عمران خان کی عدالت میں درخواست جمع !
راولپنڈی (نیوزڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 190ملین پانڈ ریفرنس سماعت کے دوران عدالت میں 2 درخواستیں جمع کرا دیں۔درخواستیں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائیں۔عمران خان کی جانب سے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ۔دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کرانے کی گئی۔عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدر آمد کی ہدایت کی جس پر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کیخلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔جیل حکام نے عمران خان کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔