پاکستان

قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب

قادیانیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب
اسلام آباد: قادیانیوں کی جانب سے قرآن پاک کے ترجمے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس 5 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سپریم کورٹ کے فیصلے کا اسلامی تعلیمات، آئین اور قانون کی روشنی میں جائزہ لے گی۔
علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قادیانیوں سے متعلق فیصلے کے دو پہلو وکلا کی طرف سے سامنے آرہے ہیں اور وکلا کسی متفقہ نقطہ پر پہنچنے سے پہلے کوئی رائے دینا نہیں چاہتے۔
قرآن و سنت کے مطابق قبول کیا جائے گا۔چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان بنانے کا مقصد نظام عدل کا قیام، قرآن و سنت کی تعلیمات کا فروغ اور قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق انسانی حقوق کا تحفظ ہے۔
سپریم کورٹ نے توہین قرآن اور قادیانیت کے فروغ کے مقدمے سے توہین قرآن اور قادیانیت کے فروغ کی دفعات کو حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button