آج کی تازہ ترین خبریںاسلام آباد:پاکستانجرائم
شہر اقتدار میں کروڑوں کی ڈکیتی، مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل
اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے اور مسلح ڈاکوں نے بینک کی کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ کو بھی قتل کردیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت کے فراش ٹان میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے بینک کی کیش وین کے عملے پر فائرنگ کی جس سے سکیورٹی گارڈ سلمان جاں بحق جبکہ دو گارڈ زخمی ہوگئے۔اس کے بعد ڈاکوکیش وین سے دو بیگز میں موجود 3 کروڑ 68 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔پولیس کو جائے واردات سے 10 خول ملے ہیں، پولیس نے واقع کہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب دن دیہاڑے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں ڈاکوں کو واردات کے دوران فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔