آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانخاص رپورٹدنیاسیاست
جی ایچ کیو حملے کیس میں بھی عمران خان گرفتار
راولپنڈی :سانحہ نو مئی سے متعلق جی ایچ کیو کیس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی منگل کو گرفتاری ڈال دی گئی۔
روالپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی کو ( منگل ) کو 9مئی کے مقدمات میں طلب کیا
تھا ، جو پہلے ہی سائفر مقدمات میں جیل میں قید ہیں ۔ روالپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی
سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کو عدالت میں طلب کیا تھا تا ہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی
جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی تقینی بنائی گئی ۔ دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آراے بازار نے عمران
خان کے جسمانی ریمانڈ کی استد عا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ 9مئی سے متعلق جتنے بھی مقدمات
میں عمران خان نا مزد ہیں ان کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کی جائے گی۔