آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
پشاور: ٹشو پیپر فیکٹری میں لگی آگ پر 24 گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا
پشاور کے انڈسٹریل اسٹیٹ پر ٹشو پیپر کے کارخانے میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا۔ریکسیو حکام کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں کارخانے میں گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 25 سے زائد گاڑیاں حصہ لیا۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکاروں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ پر قابو پانے کے لیے چارسدہ ، مردان، صوابی، نوشہرہ اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔دوسری جانب ترجمان ریسکیو کی جانب سے بتایا گیا کہ آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔