آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانصحت

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آگئے۔ذرائع وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہوگئے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیو سے متاثر ہونے والے 2 بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، بلوچستان میں پولیو وائرس کے شکار بچوں کی تعداد 26 اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں اب تک پولیو سے 13 بچےمتاثر ہیں جبکہ اسلام آباد اورپنجاب میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثرہوا۔دوسری جانب اسی حوالے سے محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا کہ پولیو کے نئے کیسز ضلع ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے، رواں سال ژوب سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا یہ تیسرا اور جعفرآباد سے دوسرا کیس ہے۔اس سے قبل قلعہ عبداللہ سے پولیو کے 6،کوئٹہ سے 3، قلعہ سیف اللہ، پشین اورچمن سے پولیو کے 2 ،2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیرہ بگٹی، چاغی، جھل مگسی، خاران، نوشکی اور لورالائی سے پولیوکا ایک، ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button