پاکستان

سندھ ہائی کورٹ کا ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس کو بحال کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے پر برہمی کا اظہار کیا۔پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے وزارت اطلاعات کو ہدایات دیں، پھر ہمیں ہدایات ملنے کے بعد الیکشن والے دن انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ ہمیں جو ہدایات ملی تھیں ان پر عمل کیا گیا، قانونی مسائل کے پیش نظر کارروائی کرنا پڑی۔عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اور انٹرنیٹ سروس کس کی ہدایت پر بند کی گئی۔ آپ نے وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی ہدایات کا خط جمع کرایا ہے، جمہوری عمل کو چلانے کے لیے سیکیورٹی کے کیا خدشات ہیں؟چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے تحریری جواب میں کیا لکھا، اس میں 9 مئی کا بھی ذکر ہے۔ معاملات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، آپ لوگ اپنا کام بہتر کریں، ہم اپنا کام کریں گے۔وکیل پی ٹی اے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو بند ہونے والی انٹرنیٹ سروس 16 مئی تک بحال کردی گئی۔بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button