آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا،عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے غزہ کے حوالے سے موقف کو ورلڈ اکنامک فورم میں پذیرائی ملی۔ وزیراعظم نے غزہ میں امن کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا تسلسل جلد نظر آئے گا۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں اور منفی پروپیگنڈا کی مہم دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آن لائن ہراسانی کے تدارک کے لیے مخصوص اتھارٹی سے مطالبہ کر رہے ہیں، آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسانی کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایسی کوئی اتھارٹی نہیں ہے جو ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ کر سکے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے بے بنیاد، غلط پوسٹس اور ٹویٹس سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد بین الاقوامی مالیاتی جرائد میں پاکستان کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں۔ ہر بین الاقوامی رپورٹ مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی اور معیشت کے استحکام کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا ضروری ہے اور بحیثیت پاکستانی یہ ہماری ذمہ داری ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور افواہوں کا تدارک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ضروری ہے۔ گندم کی خریداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں پاسکو کے تحت گندم کی خریداری کے ہدف میں اضافہ کیا ہے۔ کسانوں کی سہولت کے لیے میٹنگز بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دیہی معیشت میں کسانوں کا بہت بڑا حصہ ہے، ان کے حقوق ضائع نہیں ہونے چاہئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button