آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پختونخوا میں گورنر راج سے متعلق وضاحت کر دی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر چڑھائی کی لیکن حکومت کا خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے خواجہ آصف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کے ویڈیو بیان پیش کیے جس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں نے بتایا کہ انہیں پیسے دے کر دھرنے میں لایا گیا، یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنی ہے۔گرفتار کارکنوں کا ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں میں پتھر موجود تھے، پیٹرول بم بنائے جا رہے تھے، توڑ پھوڑ کے دوران ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی شہادت نہیں ملی، تمام لیڈر متضاد بیانات دے رہے ہیں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کریں، پہلے کم از کم آپس میں مشاورت تو کر لیں کہ کتنے بندے مرے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی نے 3 بار وفاق پر حملہ کیا، لشکروں کے ذریعے حکومت نہیں ہو سکتی، بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ کے گریبان پر ہاتھ ڈالا، پھرکہا مذاکرات انھی سے کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں کہ یہ لوگ اسلام آباد سے فرار ہوئے، اب خیبرپختونخوا سے آئندہ وفاق پر کوئی حملہ نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button