آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

جب تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات نہیں کریں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت بھی مذاکرات کی بات کررہے تھے جب کہا جارہا تھا کہ چھوڑوں گا نہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر اب آپ نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے تو کم از کم حکومت کو باقاعدہ پیغام تو دیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات نہیں کریں گے یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سنجیدہ ہے تو حکومت کو مثبت پیغام دے کہ یہ ان کی کمیٹی ہےاور ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم اسپیکر کو کہیں گے کہ وزیر اعظم سے بات چیت کریں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسپیکر کے پاس بیٹھ کر اس معاملے کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button