آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے: اسد قیصر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہےکہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button