آج کی تازہ ترین خبریںپاکستانجرائمدنیا

اہلکاروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے بھارتی فوج شدید دباؤ کا شکار

آپریشن سندور میں ہلاک بھارتی فوجیوں کو اعزازات دینے کے معاملے میں شکست خوردہ بھارت بے بسی کی تصویر بن گیا جب کہ ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں کوعزت اور تکریم سے نوازا جاتا ہے، آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں کوتسلیم نہ کرنے کے حوالے سے بھارتی فوج شدید اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔ بھارتی آپریشن سندور میں بھارتی افواج کو بھاری نقصانات اٹھانے پڑے جو بھارتی حکومت اور افواج ہزیمت سے بچنے کے لئے آج تک چھپاتی آئی ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو 250 سے زائد ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔بھارت نے آپریشن سندور میں کہیں زیادہ مارے جانے والے فوجیوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اورپائلٹس کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کیلئے ہلاکتوں کے حوالے سے حقائق کو آج تک مسلسل چھپاتا رہا ہے۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان چھپی ہوئی ہلاکتوں میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 فوجی ہلاک، 10 انفینٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک جوان بھی اعزاز کے مستحق قرار دیے گئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر 93 انفینٹری بریگیڈ میں 9 ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو بھی اعزازات دیے جا رہے ہیں، بھارتی فضائیہ کے ہلاک 4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں آدم پور ایئربیس پر مارے گئے جدید S400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں، ادھم پور ایئربیس بشمول ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکاروں کو بھی فوجی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ایوی ایشن بیس راجوڑی میں 2 ہلاک، اڑی میں سپلائی ڈپو کے او سی سمیت چار ہلاک بھارتی فوجی بھی اعزازی لسٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں، انٹیلی جنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ایک ہلاک اور 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں تین ہلاک فوجیوں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ اور اُدھم پور سمیت پاکستان کے متعدد موثر حملوں کے بعد بھارت سیز فائر پر مجبور ہوا،سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ کئی بھارتی جنرل اور سفارتی نمائندے بھی نقصان تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے اور تباہ شدہ بیسز اور رافیل کے نقصانات کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ نام نہاد جمہوری ملک میں ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، بھارت نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے شروع میں نہ صرف فوجی نقصانات کو چھپایا اور آج بھی چھپا رہی ہیں بلکہ اپنی ہی فوجی ہلاکتوں کو بھی قبول نہ کیا۔مودی سرکار بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کی تصدیق کے باوجود پٹھان کوٹ اور ادھم پور بیس پر ہونے والے نقصانات کی تردید کرتی رہی، آپریشن سندور میں جب بھارت نے فوج کی ہلاکتیں تسلیم نہیں کی تواب اندرونی دباؤ پر کیوں اعزازات دیئےجارہے ہیں۔یاد رہے کہ 2019 میں ابھینندن کو بھی جہازگرنے کے بعد ویر چکرا سے نوازا گیا تھا اور کل 5 ایوارڈز دیئے گئے تھے۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ کوئی بھی پروفیشنل افواج آپریشن کے دوران جان کھونے والے یا زخمی ہونے والے فوجیوں کو فخر سے خراج عقیدت پیش کرتی اور یاد رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button