پاکستان
پشاور: اسد قیصر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے نائب صدر ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کو صوابی پولیس نے تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسد قیصر کو سینٹرل جیل مردان سے حراست میں لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسد قیصر کو مردان پولیس نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
اسد قیصر کی آج ایک اور کیس میں ضمانت ہونے پر رہائی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔