آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان
بانی پی ٹی آئی اور بشری ٰ بی بی کیخلاف تو شہ خانہ ریفرنس سماعت کے لئے مقرر
احتساب عدالت نے بانی چیئر مین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بیبی کیخلاف تو شہ خانہ ریفرنس کو سماعت کے لئے مقرر کر لیا ۔ گزشتہ ورز نیب کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائرہونے والےریفرنس پر احتساب عدالت میں 23 دسمبر کو سما عت جج محمد بشیر کریں گے۔ احتساب عدالت نے سماعت کے حوالے سے ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ریفرنس کے مطابق رواں سال 14جولائی کو توشہ خانہ کی تحقیقات تفتیش میں تبدیل ہو ےٓئیں ، بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے مو صول ہونے والا جیو لری سیٹ انتہائی کمی رقم کے عوض رکھا گیا ، توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف میں رپورٹ کرنے لازم ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ، بشریٰ بی بی ، بانی پی ٹی آئی نے اتھارٹی کا استعمال کرتے ہوئے جیو لری سیٹ کی من پسند قیمت لگوائی ۔