پاکستان

گیس چوری کا کریک ڈاؤن: 3.47 ملین روپے جرمانہ عائد

(لاہور) گیس چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران، ایس این جی پی ایل نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چھاپے جاری رکھے، مزید 347 کنکشن منقطع کر دیے۔ 3.47 ملین روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

لاہور میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 13 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 23 کنکشن کاٹ دئیے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 98 کنکشن منقطع کیے اور 0.30 ملین روپے کی گیس چوری کے مقدمات درج کیے گئے۔ ملتان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 25 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 25 کنکشن منقطع کیے گئے۔ ٹیم نے گیس چوری کے مقدمات کے خلاف 0.050 ملین روپے جرمانہ بھی کیا۔
پشاور اور کرک میں گیس کے براہ راست استعمال اور گیس کے غیر قانونی استعمال پر کمپنی نے 93 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے مقدمات میں 3.05 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ مردان میں علاقائی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 12 کنکشن کاٹ دئیے۔
ساہیوال میں کمپریسر کے استعمال پر تین کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ فیصل آباد میں 03 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کر دیے گئے۔
شیخوپورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 47 کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور 0.03 ملین روپے کی گیس چوری کے مقدمات درج۔ سرگودھا کی علاقائی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01 کا کنکشن منقطع کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button