آج کی تازہ ترین خبریںپاکستان

علی امین نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے بچاکر پختونوں کی عزت بڑھائی: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے بچاکر پختونوں کی عزت بڑھائی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھاکہ حکومت حقائق کو چھپانے کی کوشش کرتی رہی ہے جو سچ سامنے لا رہے ہیں انھیں پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کا بیان ہے کہ ایک گولی بھی نہیں چلی لیکن ثبوت اور ویڈیو موجود ہے کہ کتنی گولیاں ماری گئیں۔شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیاکہ حکومت نے پولی کلینک پر دباؤ ڈالا اور لسٹیں کو غائب کیا، 12 لوگ موقع پر ہی شہید ہوئے، لواحقین کو نعش نہیں دی گئی، ہمارے بہت سے لوگ جو لاپتا ہیں، وہ ان کے پاس ہیں، زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اعداد و شمارجمع کیے جارہے ہیں،میڈیا سے شیئر کریں گے۔ان کا کہنا تھاکہ ہماری لیگل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور گرفتار کارکنوں کی مدد کی جائے گی، یہ دہشت گرد نہیں تھے، پرامن احتجاج کے لیے آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ کے پی کی سیکڑوں گاڑیاں اسلام آباد میں ہیں، پنجاب میں ہر ایم این ایز کے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، ایف آئی آرز، وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور وزیراطلاعات کے خلاف کریں گے۔شیخ وقاص کا کہنا تھاکہ علی امین نے بشریٰ بی بی کو گرفتاری سے بچاکر پختونوں کی عزت بڑھائی۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہناتھاکہ بلوچستان اسمبلی میں قرارداد آئی کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگادیں، ہم کے پی اسمبلی میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر پابندی کی قرارداد لائیں گے۔خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرایا، آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں تھیں اور کارکن بھی بھاگ نکلے تھے۔ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔علی امین اور بشریٰ بی بی اسلام آباد سے فرار کے بعد مانسہرہ چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button