پی ٹی آئی کو ایک بار پھر بلا مل گیا
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ’بلا‘ بحال کر دیا ہے۔
بدھ کو پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم دینے کے خلاف اور انتخابی نشان کے حصول سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔
عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا سرٹیفیکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔ پی ٹی آئی بلے کے نشان کی حقدار ہے۔‘
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے اپنا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا تھا اور اس فیصلے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بَلے سے محروم ہو گئی تھی