
اسلام آباد: حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ ڈالر اضافے سے 8 ارب 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 13 ارب 42 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں سے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 40 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔