پاکستانجرائم

کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی خاتون سے ایک ارب روپے بھتہ طلب

کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں فائل فوٹو
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کرکے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔
میڈیا کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو فون کیا اور ان سے ایک ارب روپے بھتہ طلب کرلیا۔
گولڑہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم کی جانب سے کال کرنے والوں نے دو نمبر استعمال کیے۔ پہلی کال کا تعلق افغانستان اور دوسری کا تعلق ایران سے تھا۔
کال کرنے والوں نے خاتون اور ان کی بیٹی کے گھر کی تصاویر بھی بھیجیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button