پاکستان

معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی کی اقتصادی ٹیم نے مشاورت کی، جس میں پارٹی رہنما کو معیشت سے متعلق پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں پر بریفنگ دی گئی۔
نواز شریف کی معاشی ماہرین سے مشاورتی ملاقات، مہنگائی سے نجات کا لائحہ عمل بنالیا۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی ٹیم سے مشاورت میں نواز شریف نے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جب کہ اقتصادی ٹیم کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر سے فوری طور پر نوجوانوں کے لیے لاکھوں نوکریاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔ .
نواز شریف نے اقتصادی ٹیم کو مختلف اہداف دیے اور مکمل منصوبہ بندی کی ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button