دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 132 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسپتالوں، اسکولوں اور گھروں پر صہیونی فورسز کے تازہ حملوں میں 2 خاندانوں کے 11 افراد سمیت 25 فلسطینی شہید ہوگئے، 24 گھنٹوں میں 132 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔
معراج اور خان یونس میں بھی صیہونی افواج کے حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 100 افراد شہید اور 60 ہزار 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے پر چھاپہ مارا، صہیونی فورسز نے حماس کے شہید رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں 52 سالہ دلال العاروری اور 47 سالہ کو حراست میں لے لیا۔ بوڑھی فاطمہ الاروی
شہید صالح العروری کے بہنوئی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے خاندان کی دو خواتین اور دیگر افراد کو ریاست کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button