ملک بھر میں الیکشن 2024 کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کل سے شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کو انتخابی نشان تبدیل کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی، انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔
دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشانات کی تبدیلی کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔
ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی نشانات تبدیل ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی کر سکتا ہے۔