پاکستان

طورخم بارڈر 10 دن کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا

خیبر: طورخم بارڈر 10 روز بند رہنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
کسٹم ذرائع کے مطابق بارڈر کراسنگ کھلنے کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوئی جب کہ افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات پیش کرنے کے لیے 31 مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے سفری دستاویزات کے بغیر کارگو گاڑیوں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصل جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔ کارگو گاڑیوں کے سفری دستاویزات کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کیا تھا، جس پر عمل درآمد 13 جنوری سے اس وقت شروع ہوا جب افغان حکام نے سرحد کو تجارت کے لیے بند کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button