پاکستان

ایران کے ساتھ کشیدگی، وزیراعظم آج وطن پہنچیں گے، قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد ڈیوس کا دورہ مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کل طلب, جس میں پاک ایران کشیدگی پر بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ امور کے اعلی حکام شرکت کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایران نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کے دور افتادہ علاقے پنججور کے ایک چھوٹے سے گاں پر میزائل حملے کیے تھے جس میں 2 بچیاں شہید اور 3 زخمی ہو گئی تھیں۔پاکستان نے آج صبح ایران کے حملوں کا سخت جواب دیتے ہوئے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں متعدد دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button