پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، امید ہے پاکستان اور ایران سفارتی تعلقات کے ذریعے مسئلہ حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دفاع کا حق درست طریقے سے استعمال کیا، ڈیوس میں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات پر اعتراض نہیں کیا گیا۔انہوں نے اپنی وزارت خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 18 مہینوں میں ہم نے ایران کے ساتھ جو تعلقات قائم کیے ہیں وہ بے مثال ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ دونوں برادر ملک ہیں، اس قسم کا واقعہ نہ ہوتا تو بہتر ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔ سابق وزیر خارجہ نے ایرانی حملے پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران نے عوام کے دبا پر حملہ کیا، کیونکہ بھارت میں بھی اپنے انتخابات تھے۔ وقت نے پاکستان پر اسی طرح دبا بڑھایا ہے۔