پاکستان

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ فوجی تربیت شروع ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تربیت کے آغاز پر دونوں ممالک کی فوجی دستوں نے بہترین فوجی مشقیں پیش کیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشترکہ فوجی تربیت سے دونوں ممالک کی افواج کو اپنی اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ممالک کے قومی پرچموں کی نقاب کشائی کے دوران قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے۔ جنہوں نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو ٹریننگ کے بیچز لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button