9 مئی کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج 9 مئی کے مقدمے میں مجموعی طور پر108 ملزمان کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔اے ٹی سی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تیسرے مقدمے کا فیصلہ بھی سنادیا، سزا پانے والوں میں چوہدری محمد آصف، ایم این اے رائے حیدر خان، حبقوق گل، علی احمد، کنول شوزب، رائے حسن نواز، رائے مرتضیٰ اقبال سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ شکیل خان نیازی، عظیم اللہ خان، مہر محمد جاوید، شیخ راشد شفیق، فرح آغا، فرخندہ کوکب، محمد اشرف خان بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔نسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی کے تینوں مقدمات کا فیصلہ سنایا، تینوں مقدمات کے مجموعی طور 284 ملزمان میں سے 196 کو سزا جب کہ 88 کو بری کردیا گیا۔