پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 2کروڑ62 لاکھ تک پہنچ گئی
وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے یونیسکو کے تعاون سے تیار کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 2کروڑ62 لاکھ ہوگئی ہے۔
رپورٹ 2021 اور 2022 کے ڈیٹا پر تیار کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 1 کروڑ 11 لاکھ، سندھ میں 76 لاکھ، خیبرپختونخوا میں 36 لاکھ، بلوچستان میں 31 لاکھ اور اسلام آباد میں 80 ہزار بچے جانے سے محروم ہیں۔ اسکول کو
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکول جانے کی عمر کے اڑتالیس فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، جو بلوچستان میں سب سے زیادہ 65 فیصد ہے۔
ہائیر سیکنڈری سطح پر 62 فیصد بچے، میٹرک کی سطح پر 40 فیصد، مڈل سطح پر 30 فیصد اور پرائمری سطح پر 36 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔
وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے یونیسکو کے تعاون سے تیار کردہ رپورٹ کل وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کی جائے گی۔