کھیل
پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا
ایسٹ لندن: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری فتح حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان گروپ ڈی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے 198 رنز کا ہدف اڑتالیسویں اوور میں پانچ وکٹوں پر پورا کر لیا۔ اذان اویس نے 63 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے 37 اور 37 رنز بنائے۔
نیپال کی ٹیم 198 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ عرفات مہناس نے تین، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
یاد رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔