پاکستان

نومئی کے مقدمات؛ عمران خان اور شاہ محمود پر 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے 9 مئی کو بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں مقدمات کی سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔پی ٹی آئی کے بانی نے جج کو بتایا کہ مجھے 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا، مجھے انصاف دینے کے بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات بنائے گئے۔
پولیس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ جی ایچ کیو حملہ، حساس ادارے پر حملہ سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں چالان جاری کر دیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے بانی شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی۔
مقدمات کی نقول آئندہ تاریخ کو تمام ملزمان میں تقسیم کر دی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button