انٹرٹینمنٹ

پرینیتی چوپڑا کا بطورِ گلوکارہ میوزک انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی فلموں کے چند گانے پہلے ہی گا چکی ہیں تاہم اب وہ میوزک انڈسٹری میں بطورِ گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کررہی ہیں۔
پرینیتی چوپڑا نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار ہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ گلوکارہ بھی ہیں، وہ پہلے ہی مانا کہ ہم یار نہیں اور مطلبی یاریاں جیسے گانوں سے اپنی گلوکاری کی مہارت مداحوں کے سامنے دکھا چکی ہیں۔ اب، وہ باضابطہ طور پر اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز کررہی ہیں۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ میوزک بینڈ کے ساتھ گلوکاری کررہی ہیں، انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیا۔
انہوں نے کہا کہ موسیقی، ہمیشہ میرے لیے خوشی اور سکون کی وجہ رہی ہے، میں نے پوری دنیا کے لاتعداد موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور اب آخر کار میں بھی موسیقی کی دنیا کا حصہ بن رہی ہوں۔
پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں اپنے نئے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے خود کو خوش قسمت محسوس کررہی ہوں اور الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی کہ میں اس موسیقی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کتنی پرجوش ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ساتھ اپنے دو مختلف کیریئر پر کام کروں گی، تھوڑی گھبراہٹ بھی ہے کیونکہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کروں گی لیکن اس بات کی خوشی ہے کہ اب بطورِ گلوکارہ اپنا پہلا گانا ریکارڈ کرواں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں انٹرٹینمنٹ کنسلٹنٹ کے ساتھ ملکر کام کروں گی، ہم ایک ساتھ ملکر مداحوں کے لیے بہترین مواد فراہم کریں گے اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس کے لیے اتنے ہی پرجوش ہوں گے جتنی زیادہ پرجوش میں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button