پاکستان
فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 29 جنوری بروز پیر کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہوں گے ۔
عدالت نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔