پاکستان
حکومت کا5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان
وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 فروری کو صبح 10 بجے کشمیری شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5فروری کو منایا جاتا ہے، جس دن دنیا کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں، ان کا بنیادی حق ہے۔ حق جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج ہے۔