پاک ایران تعلقات میں بہتری، ایرانی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق حسین امیر عبداللہیان دورے کے دوران نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کل وزارت خارجہ میں متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران اعلی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جس میں حالیہ پاک ایران کشیدگی، کالعدم گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ بارڈر مینجمنٹ سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بحث کی جائے.
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران کشیدگی سے بچنے کے لیے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری پر غور کیا جائے گا، دونوں ممالک باہمی اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسین امیر عبداللہ نگراں وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے 19 جنوری کو ٹیلی فون پر ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔