ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریفیں
مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اردو زبان اور شاعری کے فیسٹول جشن ریختہ میں شر کت کے بعد ان کے لباس اور ان کی خو بصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں ۔
ماہرہ خان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست دبئیمیں پہلی بارہونے والے جشن ریختہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارتی فیشن ڈیزائنر مسابہ گپتا کی تیار کردہ دیدہ زیب نار نجی رنگ کی ساڑھی پہنی۔اداکارہ نے ساڑھی پہننے کی تصاویر اپنے انسٹاگر ام پر بھی شیئر کیں جب کہ جشن ریختہ کے انسٹا گرام سے بھی اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیو ز شیئر کی گئیں جہاں مداحو ں نے ان کی تعر یفیں کیں ۔ جشن ریختہ کے انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ خالص اردو زبان میں بات کرتیدکھائی دیں اور ان کے انداز اور لباس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ مداحوں نے اداکارہ کی ویڈیوز اور تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے نہ صرف ان کی ساڑھی کودیدہ زیب قر ار دیا بلکہ ان کی خو بصورتی کی بھی تعر یفیں کیں ۔مداحوں نے ماہرہ خان کو ماہرہ حسین خان لکھا اوربعض صارفین نے اداکارہ کو خوبصورت نظم بھی قرار دیا۔ بھارتی صارفین نے ماہرہ خان کے لباس اور خوبصورتی کی تعریفیںکرتے ہوئے لکھا کہ بالی ووڈ اداکاراں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کیوں؟ کہ وہ پاکستانی اداکارہ نے مکمل لباس پہن کر بھی خود کو عیاں رکھا ہے اور وہ سب سے منفرددکھائی دے رہی ہیں۔خواتین مداحوں نے ماہرہ خان کے لباس، ان کے میک اپ اور چوڑیوں کی بھی تعریفیں کی۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں ماہرہ خان کی ساڑھی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے مسابہ گپتا کی جانب سے بھارتی 35 ہزار روپے جب کہ پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد کی قیمت پر متعارف کرائی گئی ساڑھی پہنی تھی۔