پاکستانخاص رپورٹ

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گراتے ہوئے قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔قیمتوں میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button