دنیا

مازے تنگ کے دستخط والا ریاستی دعوت کا مینیو 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

اشنگٹن ۔چینی رہنما مازے تنگ کے دستخط والا ریاستی دعوت کا مینیو امریکی شہر بوسٹن میں ایک نیلامی کے دوران 2 لاکھ 75 ہزار ڈالر میں خرید لیا گیا۔
یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریبا پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔اس ریاستی دعوت کی خاص بات یہ ہے ۔
یہ دعوت 19 اکتوبر 1956 میں اس وقت کے پاکستانی وزیراعظم حسین شہید سہروردی کے چین کے پہلے ریاستی دورے کے لیے دی گئی تھی۔
وائس آف امریکا اورایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس مینیو پر مازے تنگ، چو این لائی سمیت چھ اہم چینی رہنماں کے دستخط موجود ہیں۔
اس مینیو میں دونوں ممالک کے مقبول کھانے شامل تھے۔امریکا کے ولسن سینٹر کے ڈیجیٹل آرکائیو میں پاکستانی وزیراعظم کے چین کے دورے کی بریفنگ کی دستاویز میں درج ہے۔
حسین شہید سہروردی نے اس دعوت پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ خصوصا وفد میں شامل تمام پاکستانی ارکان اور موسیقاروں کو چو ان لائی نے مکمل توجہ دی تھی۔
بوسٹن کے آر آر آکشن کے ایگزیکٹو نائب صدر بابی لونگسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ مازے تنگ اور چو ان لائی کے دستخط والا مینیو ہاتھ میں لینا ایسے ہے جیسے ماضی کا ایک ٹکڑا آپ کے ہاتھ میں ہو۔
جو آپ کو ماضی کے سفارتی و ثقافتی تبادلے اور عشروں تک جاری رہنے والی دوستیوں کی ابتدا کی داستاں سناتا ہو۔
مذکورہ نیلامی میں رکھی دیگر اشیا میں دوسری عالمی جنگ کے دور کی انیگما کوڈنگ مشین، تھامس ایڈیسن کے دستخط والے لائٹ بلب کے پیٹنٹ اور سٹیو جابز کے دستخط والا ایک چیک بھی شامل تھا۔
1976میں سٹیو جابز کے دستخط والا یہ 4 ڈالر کا چیک 46 ہزار اور 63 ڈالر میں نیلام ہوا۔
یہ چیک اسی برس جاری ہوا جب انہوں نے سٹیو ووزنیاک کے ساتھ مل کر امریکی ریاست سان فرانسسکو کی سلیکون ویلی میں ایک گیراج میں ایپل کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button